Live Updates

پرویز الٰہی حکومت نے جنرل کیانی کے بھائی کوسڑک کی تعمیرکا ٹھیکہ دیا، کام بہتر نہ ہونے پر میں نے اشفا ق کیانی سے شکوہ کیا،معائنے میں کام ٹھیک نہ ہونے پر ٹھیکہ منسوخ کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 12 جنوری 2016 22:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے نہیں بلکہ پرویز الٰہی کی حکومت نے رنگ روڈ کا ٹھیکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کو دیا تھا،رنگ روڈ کی انسپکشن کے دوران مجھے پتہ چلا کہ کامران کیانی آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی ہیں، میں نے ان سے کام بہتر نہ ہونے کا گلہ گیا ، کام ٹھیک نہیں ہونے پر میں نے ان کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگومیں بق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کو سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ دیئے جانے کے حوالے سے خبروں پرردعمل ظاہر کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کا ٹھیکہ ہماری حکومت سے پہلے والی حکومت نے کامران کیانی کو دیا تھا ۔ پنجاب میں ہماری حکومت آئی 2008 میں تو پھر میں گنے رنگ روڈ کی انسپیکشن کی جس کے بعد مجھے پتہ چلا تو میں نے اشفاق کیانی سے شکایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں نے دو ، تین بار کامران کیانی کو وارننگ دی مگر کام ٹھیک نہ ہوا تو وہ ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات