پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس ، منظور وٹو کا بلاول بھٹو کی طرف سے اُن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرنے پر شکریہ
منگل 12 جنوری 2016 22:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، سیکرٹری پنجاب تنویر اشرف کائرہ اور ڈویژنل صدور نے شرکت اور خطاب کیا میاں منظور احمد وٹو نے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اُن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرنے پر شکریہ ادا کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو کو پنجاب کے صدر کی ذمہ داریاں 2013 کے انتخاب سے چھ ماہ پہلے سونپی گئیں۔
اس لئے انہیں کام کرنے کا بہت کم وقت ملا۔ پارٹی کے اندر تبدیلی کا عمل جاری رہتا ہے ہر سطح پر معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے مگر ابھی کسی سطح پر بھی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔(جاری ہے)
میاں منظور احمد وٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پنجاب ایگزیکٹو کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین صاحب کا 50 خاندانوں کی اجتماعی شادیوں جیسے نیک کام سے پنجاب سے سیاست کے آغاز سے عوام اور کارکنان کے علاوہ میڈیا میں بھی بہت پذیرائی ملی ہے اور اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کے ہائیکورٹ بار میں خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے دہشت گردی کے حوالے سے کردار اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے پیپلز پارٹی کے نظریے کو اجاگر کرنے کے علاوہ کاشتکاروں، مزدوروں، وکلاء، مینارٹی کے حقوق کے تحفظ اور دیگر طبقہ فکر کے لئے اُن کے جذبات کو سراہا گیا۔
میاں منظور احمد وٹو نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ لاہور سے پاکستان کے روشن مستقبل اور پارٹی مقبولیت کے لئے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ اس دورے سے کارکنان میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہو گا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہم آپ کے ساتھ ہیں اور انشاء اﷲ کامیابیاں ہمارا مقدر ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.