وزیر اعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے صاحبزادے کی نادرا لندن میں تعیناتی کی خبر کا نوٹس لے لیا

سردار یوسف کے صاحبزادے شوکت یوسف کی لندن تعیناتی میں پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی،نادرا حکام

منگل 12 جنوری 2016 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کے صاحبزادے شوکت یوسف کی نادرا لندن میں تعیناتی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور کہا ہے کہ اگر تعیناتی میں پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا جبکہ نادرا حکام نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کے صاحبزادے شوکت یوسف کی لندن تعیناتی میں پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کے صاحبزادے شوکت یوسف کی نادرا لندن میں تعیناتی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے نادرا حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر شوکت یوسف کی تعیناتی میں پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا ۔دوسری جانب نادرا حکام نے کہا کہ شوکت یوسف کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ قانون کے مطابق تیار کرایا گیا جبکہ انہوں نے 6جنوری کو لندن میں اپنا چارج بھی سنبھال لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :