سعود ی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے ،سعودی عرب کی سلامتی کو کسی خطرے کی صورت میں بھرپورجواب دیاجائیگا،سعودی عرب جلد 34 ممالک کا مشاورتی اجلاس طلب کرے گااجلا س کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اس اتحاد میں پاکستان نے کیا کردار ادا کرنا ہے،پاکستان دہشتگردی کے خلاف34 ملکی اتحادپراپنے ابتدائی موقف پرقائم ہے

ترجمان دفتر خارجہ کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو ان کیمرہ بریفنگ کے حوالے سے وضاحت

منگل 12 جنوری 2016 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعود ی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے ،سعودی عرب کی سلامتی کو کسی خطرے کی صورت میں بھرپورجواب دیاجائیگا،سعودی عرب جلد 34 ممالک کا مشاورتی اجلاس طلب کرے گااجلا س کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اس اتحاد میں پاکستان نے کیا کردار ادا کرنا ہے۔منگل کومشیر خارجہ سرتاج عزیز کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو ان کیمرہ بریفنگ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے،سعودی عرب کی سلامتی کو کسی خطرے کی صورت میں بھرپورجواب دیاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف سعودی قیادت میں بننے والے اتحاد کاخیر مقدم کیا،پاکستان دہشتگردی کے خلاف34 ملکی اتحادپراپنے ابتدائی موقف پرقائم ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ مستقبل قریب میں سعودی مشاورتی اجلاس میں اتحادکے پہلوؤ ں،سرگرمیوں کافیصلہ ہوگا،پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلیے بین الاقوامی اورعلاقائی تعاون کاخواہاں ہے،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کیساتھ دفاع،انسداددہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ حالیہ اعلی سطحی کے رابطوں سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔سعودی عرب جلد 34 ممالک کا مشاورتی اجلاس طلب کرے گااجلا س کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اس اتحاد میں پاکستان نے کیا کردار ادا کرنا ہے ۔