رات گئے اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جنوری 2016 01:15

رات گئے اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور پنجاب میں زلزلے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جنوری 2016 ء) رات گئے اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات گئے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخواہ کے شہر پشاور سمیت متعدد شہروں، گلگت بلتستان اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگوں مین شدید خوف و حراس پھیل گیا ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلے کی شدت 7-5 اور مرکز کوہ ہندوکش بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :