کابل : جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 11:22

کابل : جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکہ

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء) : افغانستان کے علاقہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خود کُش دھماکہ ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق خود کُش حملہ آور ویزا کیے لیے لگی قطار میں گھُسنا چاہتا تھا ۔

(جاری ہے)

خود کش حملہ آور نے لائن میں گھسنے کی کوشش کی ، لائن میں داخلے سے روکنے پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا ۔ خبر ایجنسی نے بتایا کہ دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہیں۔ ترجمان گورنر نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پاکستانی قونصل خانے کے اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :