مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بھارتی فلم فیئر ایوارڈز میں نامزد

بدھ 13 جنوری 2016 11:29

مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بھارتی فلم فیئر ایوارڈز میں نامزد

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو ہندوستان کے فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین پلے بیک سنگر (مرد) کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے-عاطف اسلم کو بالی وڈ فلم ”بدلہ پور“ کے گانے ”جینا جینا“ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کیٹگری میں عاطف اسلم کے ساتھ انکت تیواری فلم ”رائے“ میں اپنے گانے ”تو ہے کہ نہیں“، ارجیت سنگھ فلم ”دل والے “ کے گانے ”گیروا“اور رائے کے گانے ”سورج ڈوبا“، پپون فلم ”دم لگا کے ہئی شا“ میں شامل اپنے” گانے”’وہ موہ کے دھاگے“ اور شال دادلانی فلم شاندار میں اپنے گانے ”گلابو“ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ عاطف 2005 ، 2006 اور2010 میں بھی فلم فئیر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :