کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی

بدھ 13 جنوری 2016 11:48

کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء)پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 4برس بیت گئے ان کی چوتھی برسی جمعرات کو منائی جائے گی وہ 14جنوری2012ء کو انتقال کر گئی تھیں۔

(جاری ہے)

محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا2 فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی ارفع کریم رندھاوا کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے اسے ذاتی مہمان بنا کر امریکہ آنے کی دعوت دی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کروایا ارفع کریم رندھاوا اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکی تھیں اسے کم عرمی میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ۔

ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں۔