ضرورت پڑنے پر صدر بشار الاسد کو سیاسی پناہ دے سکتے ہیں: پیوٹن

بدھ 13 جنوری 2016 11:51

ضرورت پڑنے پر صدر بشار الاسد کو سیاسی پناہ دے سکتے ہیں: پیوٹن

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو شام کے صدر بشار الاسد کو سیاسی پناہ دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر پیوٹن نے جرمن اخبار بلد کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر بشار الاسد اپنے لوگوں کا قتل نہیں کر رہے۔ وہ ان سے لڑ رہے ہیں جو دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا اگر اگلے انتخابات میں صدر اسد ہار گئے تو انھیں سیاسی پناہ دے سکتے ہیں۔