انگلش پریمئیر لیگ، نیو کاسل نے مانچسٹر یونائٹیڈ کی جیت کی امید پر پانی پھیر دیا

بدھ 13 جنوری 2016 11:59

انگلش پریمئیر لیگ، نیو کاسل نے مانچسٹر یونائٹیڈ کی جیت کی امید پر پانی ..

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) انگلش پریمئیر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، نیو کاسل اور مانچسٹر یونائٹیڈ کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا ۔

(جاری ہے)

سینٹ جیمز پارک سٹیڈیم میں نیو کاسل اور مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ، کپتان اور سٹرائیکر وین رونی نے 9ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے گول کیا تاہم 2 گولز کی برتری حاصل کرنے کے باوجود مہمان ٹیم میچ اپنے نام نہ کر سکی ۔ میزبان نیوکاسل نے کھیل کے آخری منٹ میں گول کر کے سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر کردیا ، مانچسٹر یونائیٹڈ اس وقت 34 پوائنٹس کے ساتھ پریمئیر لیگ میں چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے ۔