ایکسنٹ ٹو کے نام سے میوزک بینڈ شائقین موسیقی کو بیوقوف بنانے لگا

بدھ 13 جنوری 2016 12:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) ایکسنٹ ٹو کے نام سے میوزک بینڈ بنانے والے ماہی گوریا اور سوررین بروٹنی نے پاکستان میں میوزک سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے بیوقوف بنانا شروع کردیا ، تفصیلات کے مطابق ایکسنٹ بینڈ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار اینڈری سانا کے ساتھ گٹار اور ڈرم بجانے والے ماہی گوریا اور سورین بروٹنی نے ایکسنٹ ٹو کے نام سے بینڈ بنا لیا جو ہر سال پاکستان میں منعقد ہونے والے کنسرٹ شو میں پر فارم کرتے اور اصل ایکسنٹ اینڈری سانا کے شہرت یافتہ گانے سی ڈی پر گاکر لوگوں کو بیو وقوف بنانے لگے ہیں جبکہ پاکستان کے مختلف ایونٹ آرگنائزر جعلی فنکاروں کو پاکستان میں کنسرٹ شو پرفارم کرنے پر لاکھوں روپے خرچ کرنے لگے ۔

(جاری ہے)

ایکسنٹ میوزک گروپ کے اصل ٹکٹ بیچ کر جعلی ایکسنٹ ٹو بینڈ کو کنسرٹ میں بلایا جاتا ہے شائقین نے اس طرح کے ایونٹ آرگنائزر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :