گلوکارہ اچھی ”ماں“ بننے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ‘ میڈونا

بدھ 13 جنوری 2016 12:16

گلوکارہ اچھی ”ماں“ بننے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ‘ میڈونا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) معروف گلوکارہ میڈونا آجکل اپنے نوعمر بیٹے کے حصول کیلئے سابق شوہر گائے رچی کے ساتھ قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔گلوکارہ کا کہنا ہے کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ ایک گلوکارہ اچھی ماں نہیں بن سکتی ؟پیپل میگزین کی رپورٹ کے مطابق میڈونا کی جانب سے اپنے دل کی آواز انسٹا گرام کی ایک پوسٹ میں شیئر کی گئی۔

(جاری ہے)

57سالہ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ایک انٹرٹینر میں اچھی ماں بننے کی صلاحیت بھی بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے اگر ایسا نہ ہوتو معاشرہ کیسے پروان چڑھ سکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سی ایسی مائیں ہیں جو خود محنت کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہیں تو اس کا کیا مطلب ہوا اگر وہ کام کرتی ہیں تو وہ اچھی مائیں نہیں ہیں؟ علاوہ ازیں اداکارہ کی طرف سے انسٹا گرام پر اپنے سارے بچوں کے ساتھ لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی