ڈزنی سٹار مائیکل گلیوٹا31برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بدھ 13 جنوری 2016 12:23

ڈزنی سٹار مائیکل گلیوٹا31برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) معروف امریکی اداکار مائیکل گلیوٹا اتوار کے روز 31برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ادکار کو اپنی فلم ”کلب ہاوٴس ڈیٹکٹیو “ اور ٹی سیریز کی ”دی جرسی “ میں شاندار اداکاری کی بنا پرخاصی شہرت حاصل تھی۔ٹی ایم زیڈ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اداکار گزشتہ ہفتے پیٹ کے درد میں مبتلا ہونے پر ہسپتا ل گئے تھے تاہم ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق جلد ہی وہاں سے لوٹ آئے تھے۔

(جاری ہے)

اندرونی زرائع کے مطابق گلیوٹا گزشتہ ایک ہفتے سے خاموش رہنے لگے تھے اور دس جنوری کے روز انکے قریبی نے ان سے متعدد بار فون پر بات کرنے کی بھی کو شش کی لیکن کو ئی جواب موصول نہ ہوا۔بعد از دوست نے خود اداکار کی رہائش گاہ کا رخ کیا لیکن بار بار دروازہ کھٹکھٹانے پر بھی اندر سے کسی نے دروازہ نہ کھولا تووہ کھڑکی پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوا۔ گھر کے اندر داخل ہو کر دوست نے اداکارکو لیونگ روم کے فرش پرمردہ حالت میں گرے ہوئے پایا۔اداکار کی لاش کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے انکی موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے