پریانکا چوپڑا کو ”کوانٹکو“ کے بعد ہالی ووڈ فلم کی پیشکش

بدھ 13 جنوری 2016 12:27

پریانکا چوپڑا کو ”کوانٹکو“ کے بعد ہالی ووڈ فلم کی پیشکش

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے متعلق سننے میں آیا ہے کہ انھیں ہالی ووڈ سٹار و ہدایتکار ڈیون جانسن اور زیک ایفرون کی جانب سے اپنی نئی آنے والی فلم ”بے واچ“ میں اہم کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔33سالہ اداکارہ اس قبل اپنی پہلی امریکی ٹی وی سیریز کوانٹکو میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پرپیپلز چوائس ایوار ڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے ”بے واچ“1990ء میں نشر کی جانے والی ٹی وی سیریز کے مرکزی خیال پر بنائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ فلم کی کہانی لائف گارڈز کے الیٹ گروپ کے لیڈر کے گرد گھومتی ہے جو اپنی فوج کے جوانوں کو اپنا مشن مکمل کرنے کیلئے حوصلہ دیتا ہے۔اداکارہ آجکل چونکہ اپنی ٹی وی سیریز کوانٹکو کی وجہ سے بہت مصروف ہیں تاہم اگرانھوں نے فلم میں اداکاری کی پیشکش قبول کی تو وہ ”بے واچ“ میں منفی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

متعلقہ عنوان :