ہریتک روشن نے اپنے آپ کو بیش قیمت تحفہ دیدیا

بدھ 13 جنوری 2016 12:27

ہریتک روشن نے اپنے آپ کو بیش قیمت تحفہ دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سٹار ہریتک روشن نے حال ہی میں اپنی42سالگر منائی۔ اداکار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شاندار دعوت کا اہتما م کیاجس میں بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 200 شخصیات نے شر کت کی۔ اداکار کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی بولی شخصیات میں شاہ رخ خان ، امیشا پٹیل اور رنویر سنگھ کے نام قابل ذکرہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اپنی سالگرہ پر اپنے آپ کو پیش قیمت رولس رائس کا تحفہ دیا۔ سالگر ہ کی تقریب کے اختتام پر اداکار نے اپنے دونوں بیٹوں ہریحان اور ہریدان کو نئی گاڑی میں سیر بھی کروائی۔واضح رہے اداکا ر آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”موہن جو دڑو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انکی طر ف سے رواں سال ایک سے زائد فلموں میں اداکاری کا عہد بھی کیا گیا ہے