رنبیر کپور کا قطرینہ کیف کو اکیلا چھوڑ کر والدین کے ساتھ رہنے کا فیصلہ

بدھ 13 جنوری 2016 12:28

رنبیر کپور کا قطرینہ کیف کو اکیلا چھوڑ کر والدین کے ساتھ رہنے کا فیصلہ

ممبئی:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سٹاررنبیر کپور اور انکی حالیہ گرل فرینڈ اداکارہ قطرینہ کیف باندرامیں واقع اپنے فلیٹ پر ایک ساتھ رہائش پزیر تھے۔ علاوہ ازیں گزشتہ سال کے اواخر میں دو ہنسوں کی جوڑی نے کرسمس کا تہوار بھی کپور خاندان کے ساتھ منایا۔بعد از دونوں کو اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں خوشگوار موڈ میں بوس وکنار میں مصروف بھی دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

بولی ووڈ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور نے باندرا میں ہی ایک اور گھر حاصل کیا ہے جس میں وہ جلد اپنی والدہ نیتو کپور اور والدی رشی کپور کے ہمرا ہ رہائش پزیرہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔حال ہی میں نئے گھر میں اداکار کے خاندان کے دیگر افردکی طرف سے خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان اب پہلے کی طرح کچھ بھی نظر نہیں آرہا۔تاہم تاحال جوڑے میں علیحدگی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں