بلدیاتی انتخابا ت میں کامیاب ہونے والے چیئرمینز ،وائس چیئرمیز اور جنرل کونسلر کل حلف اٹھائینگے

بدھ 13 جنوری 2016 12:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے چیئرمینز،وائس چیئرمیز اور جنرل کونسلر ( جمعرات) کو حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پنجاب کی طرف سے بلدیاتی اداروں کے نو منتخب چیئرمیوں،وائس چیئرمینوں اور کونسلرز سے حلف لینے کے لئے ہر ضلع میں ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دینے والے سرکاری افسران کو نامزد کیا ہے ۔

حلف برداری کی تقریب صبح11بجے افسران کے دفاتر میں ہو گی اور اس سلسلہ میں منتخب نمائندوں کو باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے آر اوز کو چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کے حلف نامے فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ لاہورسے منتخب ہونے والے 2 ہزار 192 نمائندے بلدیاتی نمائندے حلف اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :