بغیر کسی ہتھیار کے، ڈاکو نے صرف بائبل کے ساتھ بنک لوٹ لیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 13 جنوری 2016 12:32

بغیر کسی ہتھیار کے، ڈاکو نے صرف بائبل کے ساتھ بنک لوٹ لیا

نیشویل، ٹینیسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2016ء) نیشویل پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایف بی آئی کے ساتھ مل کر اس شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس نے صرف ایک بائبل کے ساتھ بنک لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن نیشویل پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ شخص بنک آف امریکا کی مقامی برانچ میں داخل ہوا توا س نے ہاتھ میں بائبل پکڑی ہوئی تھی۔ اس شخص نے بغیر کوئی ہتھیار دکھائے کیشیئر کی طرف پرچی بڑھا دی، جس میں رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔رقم لینے کے بعد یہ شخص ایک پرانے ماڈل کی سرخ کار میں فرار ہوگیا۔ فرارہوتے ہوئے وہ شخص بائبل کو بنک میں ہی چھوڑگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس کی تصویر حاصل کر کے پبلک کر نے کے بعد عوام سے اسے پہچاننے کی اپیل کی ہے۔