کار کے مالک کو گرمیوں کا انتظار

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 13 جنوری 2016 12:34

کار کے مالک کو گرمیوں کا انتظار

ہیمبرگ، نیویارک۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والے کار کے مالک کو شدت سے گرمیوں کا انتظار ہے۔ 24سالہ جسٹن یلین رات کو جھیل کے کنارے اپنی کار پارک کرکے گیا تھا۔ رات کو ہی کار پر پانی کی لہریں گرنے سے کار برف بن گئی ۔جسٹن کا کہنا ہے کہ اب مجھے گرمیوں کا انتظار کرنا پڑے گا۔ جسٹن کا کہنا ہے کہ رات کو دوستوں کے ساتھ جاتے ہوئے وہ اپنی کار جھیل ایری کے ساتھ روڈ پر کھڑی کرگیا تھا مگر اگلے دن جب وہ اپنی کار لینے واپس آیا تو وہ برف کا مجسمہ بنی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

جسٹن نے اپنی منجمد گاڑی کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کی تو کار جمنے کی خبر وائرل ہوگئی۔ جسٹن نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ اب مجھے گرمیوں تک انتظار کرنا پڑے گا، امید ہے گرمیاں جلد آئیں گی۔ جسٹن کے باپ جو کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہوں نے کار واپس پانے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ جو کا کہنا ہے کہ اگر جسٹن چاہے گا تو وہ کار کو دوسری کار کی مدد سے کسی گیراج تک کھینچ لائیں گے، جہاں اسے گرم ماحول میں رکھ کر برف پگھلائی جا سکتی ہے تاہم یہ سب جسٹن پر منحصر ہے۔