شہر کے سینما گھروں میں 4پرانی فلمیں دوبارہ نمائش کے لئے پیش

بدھ 13 جنوری 2016 12:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) اداکارہ صائمہ نور ،شان اور احمد بٹ کی دو دو پرانی فلمیں 2016ء کے پہلے ماہ میں دوبارہ سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹرو پول سینما میں شان اور صائمہ نور کی فلم ” کالو “ ، گلستان سینما میں انہی کی فلم ” پپو “ پیش کی گئی ہے ۔ جبکہ ان کے علاوہ اداکار احمد بٹ کی بھی دو پرانی فلمیں ”بلیک کیٹ “اور ”گناہوں کی بستی “بھی نمائش کے لئے پیش کی جا چکی ہیں اور ان کی تیسری فلم ” لباس “ 15جنوری سے دوبارہ ریلیز ہو گی ۔