فن کی ڈکشنری میں نمبروں کی دوڑ کا کوئی ذکر نہیں ، جو پرستاروں کے دلوں پر راج کریگا وہی فنکار کہلانے کا حقدار ہو گا‘ لائبہ خان

بدھ 13 جنوری 2016 12:36

فن کی ڈکشنری میں نمبروں کی دوڑ کا کوئی ذکر نہیں ، جو پرستاروں کے دلوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) اداکارہ لائبہ خان نے کہاہے کہ فن کی دنیا کی ڈکشنری میں نمبروں کی دوڑ کا کوئی ذکر نہیں ، جو پرستاروں کے دلوں پر راج کرے گا وہی فنکار کہلانے کا حقدار ہو گا ، نئے آنے والے فنکارصرف محنت کو اپنا اشعار بنائیں تو انہیں محنت کا صلہ ضرور ملے گا ۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا میں لوگوں پر اندھا اعتماد کر کے بڑا نقصان اٹھایا ہے اس لیے خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں ، میری بچپن سے خواہش تھی کہ ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کروں مگر قسمت مجھے شوبز کی طرف لے آئی ہے اور یہاں پر بھی میں اپنے فن کے ذریعے لوگوں کی خدمت کر رہی ہوں ۔

آج بھی مجھے ڈاکٹر نہ بننے کا افسوس ضرور ہوتا ہے مگر پھر یہ سوچ کر مطمئن ہو جاتی ہوں کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے۔

(جاری ہے)

لائبہ خان نے کہا کہ میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ۔مجھے علم ہے کہ ابھی میری منزل دور ہے مگر ارادے پرعزم اور پختہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے ۔ فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا ۔ میرا نئے آنے والے فنکاروں کو مشورہ ہے کہ وہ صرف محنت کو اپنا اشعار بنا لیں اور سینئر کا احترام کریں تو قدرت لازمی ان کو محنت کا صلہ دے گی ۔