میٹرو پولٹین کارپوریشن لاہور میں ڈپٹی میئر زاور مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 13 جنوری 2016 12:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) میٹرو پولٹین کارپوریشن لاہور میں ڈپٹی میئر زاور مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 13ڈپٹی میئر زہوں گے ۔

(جاری ہے)

میٹرو پولٹین کارپوریشن لاہور میں خواتین کیلئے 25نشستیں مخصوص کر دی گئیں جبکہ مزدور اور کسان کی 10 ،یوتھ کی 2،ٹیکنوکریٹس کی 10اور اقلیتوں کی 10نشستیں مخصوص ہوں گی ۔

میونسپل کارپوریشن سرگودھا اور ملتان میں 4 ، 4 ڈپٹی میئرز ہوں گے۔میو نسپل کارپوریشن فیصل آباد میں 8، گجرات میں 2 ڈپٹی میئرز ہوں گے۔ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی اور مری میں 2، 2ڈپٹی میئر زہوں گے۔میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور ساہیوال میں 2، 2جبکہ میونسپل کارپوریشن بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی 2، 2 ڈپٹی میئرز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :