بچوں کے درمیان سالانہ مقابلہ تلاوت کلام پاک ، حمد و ثناء اور نعت رسول مقبول کا انعقاد

بدھ 13 جنوری 2016 12:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) سماجی بہبود کی قدیم اور عظیم روایات کی تنظیم جی فور ویلفےئر سوسائٹی ایم اے جوہر ٹاؤن کے زیر اہتمام بچوں کے درمیان سالانہ مقابلہ تلاوت کلام پاک ، حمد و ثناء اور نعت رسول مقبول منعقد ہوا، صدارت صدر تنظیم عطا ء اللہ بٹ نے کی جبکہ سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار جہانگیر اے جھوجہ ، فیصل ملوک صاحبزادہ ملک سیف الملوک کھوکھر ممبر صوبائی اسمبلی ، علامہ عبدالستار عاصم ، عبداللہ میر ، مظفر رانا ، راؤ انور ، عارف خان ، مظہر ساجد بٹ ، ظفر عباس چوہدری ، صغیر احمد قریشی ،سیف اللہ غازی ، شفقت محمود ، لطیف الرحمٰن ، محمد اکرم ، محمد شبیر ، یعقعوب تبسم ، شفیق الرحمٰن اور علاقے کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ناموس رسالت کے لیے ہماری جانوں کے نذرانے بھی پیش کرنے پڑے تو ہم اس قربانی کے لیے تیار ہیں ، بچوں کا اس شاندار پروگرام میں جوش و جذبہ قابل دیدنی ہے۔کمپےئرنگ کے فرائض عارف خان نے ادا کیے جبکہ آخر میں اول دوئم سوئم آنے والے بچوں میں میڈلز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔