اسلام آباد : میں‌کچھ اچھا سیکھنے کے لیے بھارتی اداکاراوں کو دیکھتا ہوں، سینیٹ حمد اللہ نے سینیٹ اجلاس میں‌ دلچسپ اعتراف کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 12:58

اسلام آباد : میں‌کچھ اچھا سیکھنے کے لیے بھارتی اداکاراوں کو دیکھتا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء) : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر حمد اللہ کی بدولت بھارتی اداکاراؤں کے بھی سینیٹ میں چرچے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ایوان میں آئین اور قانون پر بحث کرنے والے سورۃ اخلاص اور سورۃ الفلق تک نہیں پڑھ سکتے۔ جبکہ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین سورۃ عصر پرھتی ہے اور اس کی تشریح بھی کرتی ہے۔ جس پر چئیر مین سینیٹ رضا ربانی نے ان سے دریافت کیا کہ اس کا مطلب آپ بھارتی اداکاراؤں کو دیکھتے ہیں، چئیر مین سینیٹ کے اس سوال کے جواب میں سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ میں ان سے کچھ اچھا سیکھنے کے لیے دیکھ لیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :