آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ، افتتاحی میچ نیشنل بنک نے اپنے نام کرلیا
بدھ 13 جنوری 2016 13:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیگ میچز کا آغاز ہوگیا ،افتتاحی میچ نیشنل بنک آف پاکستان فٹ بال ٹیم نے مد مقابل پاکستان اسٹیل ملز فٹ بال ٹیم کو 3-0سے شکست دیکر افتتاحی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاح نیشنل بنک آف پاکستان سی ایس آر سی کے سربراہ اویس اسد خان نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا اس موقع پر با بائے اسپورٹس NBPکے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کوارڈنیٹر نیشنل بنک فٹ بال ٹیم قمر علی قریشی ،صدر کالونی اسپورٹس گلفراز احمد خان ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،عظمت اللہ خان ،انور فاروقی ،نیشنل بنک فٹ بال کے ہیڈ کوچ ناصر اسماعیل ،کوچ غلام شبیر ،کوچ ذاہد تاج ،پاکستان اسٹیل ملز فٹ بال ٹیم کے منیجر احمد علی واسطی ،ایم خالد ،کالونی اسپورٹس کے امیر محمد خان اور دیگر موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.