بھارتی گاؤں میں شطرنج نے شرابیوں کی زندگی تبدیل کردی
بدھ 13 جنوری 2016 14:18
ماروتی چل (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے ایک گاؤں میں پہلے کبھی بڑی تعداد میں شراب نوشی کا راج تھا اور اب وہاں لوگوں فارغ اوقات میں شطرنج کھیلنا پسند کرتے ہیں یا شطرنج کی بساط پرنئی چالوں کے بارے میں بات کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ سوتے وقت بھی اسی کھیل کی بات ہی کرتے ہیں ۔ 1960ء سے 1970ء کی دہائی سے یہ گاؤں شراب نوشی کے حوالے سے مشہور ہوا اور کچھ سال قبل تک بھی یہاں کی اکثریت سستی اور کچی شراب کی عادی تھی ۔
شراب نوشی عام ہونے سے یہاں کی سماجی اور معاشرتی زندگی بری طرح متاثر ہوئی اور گھریلو زندگی برباد ہوگئی جسکے بعد لوگوں نے پولیس اور دیگر مجاز اداروں سے رابطہ کرکے درخواست کی کہ وہ شراب خانے بند کرا کر تمام شراب کو قبضے میں لے ۔(جاری ہے)
ابتدا میں 10ویں جماعت کے ایک طالبعلم نے گاؤں میں شطرنج متعارف کرایا کیونکہ وہ مشہور امریکی شاطر بابی فشر سے متاثر تھا جس نے 16 برس کی عمر میں گرانڈ ماسٹر کا اعزاز جیتا تھا ، اس نوجوان نے پہلے خود اس کھیل کو سیکھا اور اس کے بعد دوسروں کو مفت میں شطرنج سکھایا جسکے بعد گاؤں کا ہرفرد اسکے پاس شطرنج کھیلنے آگیا اور یوں یہ گاؤں کا من پسند کھیل بن گیا ۔
40 سال میں اس گاؤں کے 600 افراد شطرنج کے بہترین کھلاڑی بن کر شراب نوشی سے دور ہیں کیونکہ وہ شطرنج کو ہی سب سے بڑا نشہ سمجھتے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.