مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں تعمیروترقی کانیاسفرشروع ہوا،چوہدری محمودالحسن چیمہ

بدھ 13 جنوری 2016 14:40

لاہور ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء) چےئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پانی وبجلی پنجاب اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمودالحسن چیمہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران ضلع رحیم یارخان کی تعمیروترقی کانیاسفرشروع ہوا اور ریکارڈترقیاتی کام کروائے گئے‘ حلقہ پی پی294میں اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیرکا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

70کروڑ روپے کی لاگت سے دڑی سانگی تاچک52پی تک پختہ سڑک کی تعمیر بھی جلد شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ 7چک کے بوائزمڈل سکول اور 92پی کے گرلزمڈل سکول کوہائی سکول کادرجہ دلوایاگیا۔