دیپیکا پڈوکون فلم ”گستاخیاں“ میں عرفان خان کی ہیروئن بنیں گی

بدھ 13 جنوری 2016 14:45

دیپیکا پڈوکون فلم ”گستاخیاں“ میں عرفان خان کی ہیروئن بنیں گی

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم گستاخیاں میں اداکار عرفان خان کی ہیروئن بنیں گی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون جو عرفان خان کے ساتھ فلم پیکو میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، فلم گستاخیاں میں ایک بار پھر اداکار عرفان خان کے مدمقابل بطورہیروئن جلوہ گرہونگی،فلم کی کہانی ساحر لدھیانوی اور امریتا پریتم کی محبت کی حقیقی داستان ہے، فلم کی ہدایات سنجے لیل بنسالی دے رہے ہیں،فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :