امریکی اداکارہ جنیفر لارنس نے صحافی کو اس کی صحافی ذمہ داریوں‌کا احساس دلچسپ انداز میں دلا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 15:20

امریکی اداکارہ جنیفر لارنس نے صحافی کو اس کی صحافی ذمہ داریوں‌کا احساس ..

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء): یوں تو سمارٹ فون اور سماجی رابطوں کی سائیٹس نے ہر خاص و عام کو ہی متاثر کیا ہے مگر اس کے اثرات کہاں کہاں تک دیکھے جا سکتے ہیں یہ بات ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ " جینیفر لارنس" نے اپنے طنز میں اس وقت واضح کیا جب انہوں نے گولڈن گلوب ایوارڈز کے بعد صحافیوں سے خصوصی بات چیت میں ایک صحافی کو اپنے فون میں محو پایا۔

(جاری ہے)

صحافی کی تمام تر توجہ محض اپنے فون پر مرکوز ہونے اور اپنی ذمہ داردی سے غفلت برتنے پر جینیفر لارنس خود کو روک نہ پائیں اور کھُلے الفاظ میں صحافی سے کہہ دیا کہ "بھائی صاحب آپ اپنی ساری زندگی اس فون کے پیچھے نہیں گزار سکتے" صرف ایک بار ہی نہیں جینیفر لارنس نے متعدد بار اس صحافی کی تصحیح بھی کی۔ دلچسپ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: