محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے مجھ پر باوٴلنگ کا بوجھ کم ہو گا:وہاب ریاض

عامر کوایک اور موقع مل رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ پرانی غلطیا ں نہیں دہرائے گا ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 جنوری 2016 15:26

محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے مجھ پر باوٴلنگ کا بوجھ کم ہو گا:وہاب ریاض

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باوٴلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے ان پر باوٴلنگ کا بوجھ کم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 30سالہ فاسٹ باوٴلر کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ نوجوان فاسٹ باوٴلر کی ٹیم میں شمولیت سے ان پر گزشتہ ایک سال سے موجود باوٴلنگ کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی ، محمد عامر کوایک اور موقع مل رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ پرانی غلطیا ں نہیں دہرائے گا ، نوجوان پیسر نے ماضی میں بھی اپنی باوٴلنگ سے خود کو منوایا تھا۔ وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا تجربہ کار فاسٹ باوٴلر عمر گل کی ٹیم میں واپسی سے بھی گرین شرٹس کا باوٴلنگ اٹیک مضبوط ہوگا۔ ۔