چینی لڑکی نے موٹی کہہ کر چھوڑ جانے والے بوائے فرینڈ کو اپنی چربی سے بنا صابن بھجوا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 15:38

چینی لڑکی نے موٹی کہہ کر چھوڑ جانے والے بوائے فرینڈ کو اپنی چربی سے ..

چینی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء): موٹی پتلی لڑکیاں سب ممالک ہی میں ہوتی ہیں، موٹی لڑکیوں کو خاص طور پر کم پسند کیا جاتا ہے جبکہ تمام لڑکے اور شادی کے خواہشمند افراد بھی دُبلی پتلی لڑکی سے شادی کرنے ہی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسی ہی خیالات کی ماری ایک چینی موٹی لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے محض موٹا ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

چینی لڑکی نے موٹی کہہ کر چھوڑ جانے والے سابق بوائے فرینڈ کو اپنی ہی چربی سے بنا صابن بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا پر چینی لڑکی اور اس کی جانب سے لیا گیا یہ منفرد انتقامی انتقام خاصا وائرل ہو گیا ہے۔ چینی لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے موٹی قرار دے کر چھوڑ دیا جس کے بعد لڑکی نے اپنا لائپو سیکشن کروایا اور لائپو سیکشن کے بعد نکالی گئی چربی سے صابن بنا کر اپنے بوائے فرینڈ کو بھجو ا دیا۔