پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقاریب کا انعقاد

بدھ 13 جنوری 2016 15:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 13 جنوری۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے نجی پارٹنرز کے اشتراک سے مفت تعلیم کے منصوبہ ایجوکیشن ووچر سکیم میں توسیع کے 15ویں مرحلے میں منتخب ہونے والے سکول مالکان کے ساتھ معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقاریب لاہور اور ملتان میں منعقد ہوئیں۔چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں منعقدہ تقریب میں وہاڑی، بہاول نگر، جھنگ اور خوشاب کے اضلاع کے سکول مالکان نے شرکت کی جبکہ ریجنل آفس ملتان میں منعقدہ تقریب میں ڈیرہ غازیخان کے سکول مالکان شریک ہوئے۔

اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے سکول مالکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چےئرمین پیف انجینئر قمرالاسلام راجہ کی رہنمائی میں یہ فاؤنڈیشن تعلیم عام کر نے میں دن رات مصروف ہے جس سے وسائل سے محروم طالب علموں کو تعلیمی اخراجات سے بے نیاز ہو کر حصول علم کا موقع ملا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈائریکٹر (ایجوکیشن ووچر سکیم ) ثمینہ نواز نے سکول مالکان سے کہا کہ 6 سے 16 سال عمر کے ضرورت مندبچوں کی نامزدگیاںآ ؤ ٹ آف سکول ، ڈراپ آؤٹ اور چائلڈ لیبر کی کیٹیگری کے تحت 15 جنوری تک بھجوادی جائیں تاکہ ان بچوں کو پارٹنر سکولوں کے توسط سے تعلیم دلائی جاسکے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ گزشتہ روزبدھ کو صوبے کے 36 اضلاع میں منعقد ہوا ۔ اس ٹیسٹ میں387 پارٹنرسکولوں کے 19822طالب علموں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :