شہر بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے آئی ٹی اساتذہ سے سکولوں میں کلریکل کام لینے پر پابندی عائد

بدھ 13 جنوری 2016 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) شہر بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے آئی ٹی اساتذہ سے سکولوں میں کلریکل کام لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ای ڈی او ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری سکولوں کے سربراہان کو جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی سرکاری سکول میں آئی ٹی ٹیچر سے دفتری کام لیا گیا تو اس سکول کے سربراہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گا۔ سرکلر میں کہا کیا ہے کہ اساتذہ کا کام تدریس فراہم کرنا ہے کلیریکل کام کرنا نہیں، اساتذہ کے کلیریکل کام کرنے سے طلباء کی تعلیم کا خزح ہوتا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔