واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ہر گز نہیں ہونے دیں گے، پاکستان واپڈا پیغام یونین

اگر ایسا کیا گیا تو واپڈا ملازمین اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے،سراج الدین

بدھ 13 جنوری 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان واپڈا پیغام یونین کے صدر سراج الدین نے کہا ہے کہ وہ واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ہر گز نہیں ہونے دیں گے اور اگر ایسا کیا گیا تو واپڈا ملازمین اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

فیصل چوک میں احتجاجی کیمپ پر آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف آج واپڈا ورکرز صرف علامتی احتجاج کررہے ہیں اور اگر پھر بھی حکومت اپنے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے پھر بھی اپنا فیصلہ نہ بدلہ تو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ورلڈ بنک کے ایجنڈے پر کار فرما ہے جبکہ عوام نے حکومت کہ یہ مینڈیٹ نہیں دیا تھا کہ وہ کوڈیوں کے بھاؤ کمپنیاں فروخت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے احتجاج کا اگلا مرحلہ ملک بھر کے پریس کلبوں کے باہر احتجاج کا ہوگا۔