کیمرون: مسجد میں خود کُش بم حملہ، 10 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 16:19

کیمرون: مسجد میں خود کُش بم حملہ،  10 افراد ہلاک

کیمرون (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء) : افریقی ملک کیمرون کے شمالی علاقہ میں موجود ایک مسجد میں خود کُش بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ خود کُش بمبار نے بدھ کو علی الصبح مسجد پر حملہ کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس سے نائجیریا کے مسلم انتہا پسندوں کے گروپ بوکوحرام نے پڑوسی ممالک کیمرون، چاڈ اور نائیجر میں اپنے دہشت گردانہ حملوں کی آگ پھیلا دی ہے۔جبکہ کیمرون میں ہونے والے متعدد حملے خواتین نے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :