ایف بی آر کے چھاپے کاروباری صورتحال خراب کررہے ہیں، ایوان صنعت و تجارت
بدھ 13 جنوری 2016 16:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن راجہ عدیل اشفاق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ صنعتکاروں اور تاجروں کے کاروباری مقامات پر چھاپے مار کر ان کی ساکھ خراب اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کے بجائے سرحدوں پر چیکنگ کا نظام بہتر کرے تاکہ ملک میں سمگلنگ ممکن ہی نہ ہو، موجودہ حالات میں حکومت اور تاجروں کے درمیان بہترین تعلقات کی ضرورت ہے لیکن ایف بی آر کے چھاپے صورتحال خراب کررہے ہیں۔
ایک بیان میں راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ اگر چھاپے مارنے اور تاجروں کو پریشان کرنے کی روش جاری رہی تو تاجر احتجاجاً کاروبار بند کردیں گے جس سے لوگ بے روزگار ہونگے اور خود ایف بی آر کا ریونیو بہت کم ہوجائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے معاشی مسائل ختم کرنے کے لیے بہت جدوجہد کررہی ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے تاجروں کا تعاون بہت ضروری ہے لیکن بیوروکریسی کو اس کا کوئی احساس نہیں اور وہ حکومت و تاجروں کے درمیان تعلقات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ تاجر برادری جذبہ ح?ب الوطنی سے سرشار ہے اور حکومت کے ساتھ مل کر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے تاجروں کو بلاوجہ پریشانیوں میں مبتلا نہ کیا جائے۔ راجہ عدیل اشفاق نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی کہ وہ تاجروں کی مشکلات کا نوٹس لیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو چھاپے مار کر تاجروں کو پریشان کرنے سے منع کریں بصورت دیگر تاجروں کے لیے کاروبار جاری رکھنا بہت مشکل ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.