اسلام آباد : مولانا طارق جمیل کی صحت۔۔ اہم وضاحت آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 16:56

اسلام آباد : مولانا طارق جمیل کی صحت۔۔ اہم وضاحت آ گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء) : پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مولانا طارق جمیل علیل ہیں اور شدید زکام کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر مولانا طارق جمیل کے پیج پر حال ہی میں ایک پوسٹ کی گئی ہے۔ پیج کے ایڈمن نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے مولانا طارق جمیل سے ٹیلی فونک رابطے کی ذریعے ان کی خیریت معلوم کی ہے ۔ مولانا طارق جمیل مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات سے ہی جعلی ذرائع نے مولانا طارق جمیل کی علالت سے متعلق یہ افواہ اُڑائی تھی جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :