نوازشریف نے نواسی کی شادی میں مودی اور داؤد ابراہیم کا یکے بعد دیگر استقبال کیا جس پرحیرت ہے، انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما رندیپ سورجے والا کا ٹویٹ

بدھ 13 جنوری 2016 17:11

نوازشریف نے نواسی کی شادی میں مودی اور داؤد ابراہیم کا یکے بعد دیگر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما رندیپ سورجے والا نے کہا ہے کہ خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے مودی اور دہشت گرد دود ابراہیم کا یکے بعد دیگر استقبال کیا جو بڑی حیرت والی بات ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما اور ریاست ہریانہ کے ایم ایل اے رندیپ سورجے والا نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے مودی جی اور دہشت گرد داؤد ابراہیم کا یکے بعد دیگر استقبال کیا جس پر بڑی حیرت ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے روس اورافغانستان کے دورے سے واپسی پرنواز شریف کی نواسی کی شادی میں شرکت کی غرض سے بغیر پروگرام کے لاہور میں چند گھنٹہ گذارے تھے۔

متعلقہ عنوان :