لاہور ٗچڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ کی قیمتوں میں آٹھ سال بعد اضافہ کردیا گیا

بدھ 13 جنوری 2016 17:51

لاہور ٗچڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ کی قیمتوں میں آٹھ سال بعد اضافہ کردیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء ) لاہو رچڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ، نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن پر کل ( جمعرات ) سے عملدرآمد ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق 6 اپریل 2015ء کو چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری ڈی جی وائلڈ لائف کو بھجوائی گئی تھی جس میں سفارشات کی گئی تھیں کہ چڑیا گھر میں سیرو تفریح کے لئے آنے والے لوگوں کو تفریح مہیا کرنے کیلئے نئے جانور خرید ے گئے ہیں اور اس کے ساتھ دیگر اخراجات پور ے کرنے کیلئے چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ میں اضافہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اب ڈی جی وائلڈ لائف نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہیجس کے مطابق چڑیا گھر میں انٹری کے لئے بڑوں کی ٹکٹ 15سے بڑھا کر 40روپے اور بچوں کی ٹکٹ5روپے سے بڑھا کر 20روپے کردی گئی ہے جبکہ 3سال سے کم عمر بچے ، سینئر سٹیزن اور معذور افراد کا داخلہ مفت ہوگا ۔ اس کے ساتھ ساتھ طالبعلموں کے لئے بھی پیکج دیاگیاجس میں طلباء کے ٹرپ کیلئے 50بچوں کے گروپ کو 600روپے میں انٹری ٹکٹ ملیں گے اور100طلباء کے گروپ کو ایک ہزار روپے میں انٹری ٹکٹ جاری کیا جائے گا ۔ چڑیا گھر میں انٹری کے لئے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن پر کل ( جمعرات ) سے عملدرآمد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :