وویمن پیکج 2016ء میں خواتین کی فلاح و بہبود اور معاشی خود اختیاری کیلئے مزیداقدامات متعارف کروائے جائینگے ‘ حمیدہ وحید الدین

بدھ 13 جنوری 2016 17:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین اور وزیر برائے بہبودآبادی ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ وویمن پیکج 2016ء میں خواتین کی فلاح و بہبود اور معاشی خود اختیاری کے لئے مزیداقدامات متعارف کروائے جائیں گے ۔ وہ یہاں وویمن پیکج 2016ء کی تیاری کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ایم سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سینئر ممبر سلمان صوفی ، سیکرٹری ڈاکٹر آمنہ ،فرسٹ وویمن بنک ، بہبود آبادی ، لیبر، سوشل ویلفیئر ، پی آئی ٹی بی اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی - صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر آمنہ نے گذشتہ اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ صوبائی وزراء نے اجلاس کو ہدایت کی کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں اقتصادی طور پر مزید با اختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ، تعلیم ، سماجی شعور ، اخلاقی تعلیم اور اپنے حقوق کے متعلق آگاہی اقدامات پر بھی فوکس کریں۔اجلاس نے وویمن پیکج 2012ء اور 2014ء کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں وویمن فرینڈلی قرار دیتے ہوئے آگاہی مہم کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔