سری لنکن بلے باز نے ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اننگزمیں زیادہ چھکے لگانے کا ملکی ریکارڈ بناڈالا
ذیشان مہتاب بدھ 13 جنوری 2016 19:07
کولمبو(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) سری لنکن ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سنہالیز سپورٹس کلب کے بلے باز داسن شناکا نے ایک اننگزمیں زیادہ چھکے لگانے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ کولٹس کرکٹ کلب گراؤنڈ ،کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں 24سالہ داسن شناکا نے سارا سینز سپورٹس کلب کے باؤلر ز کو تختہ مشق بناتے ہوئے محض 46گیندو ں میں 16چھکوں اور 2چوکوں کی مددسے 123رنز کی اننگز کھیلی ۔
داسن 7ویں اوور میں بلے باز ی کرنے آئے تھے اور انہوں نے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ محض 63گیندوں پر 155رنز کی شراکت داری قائم کی ۔ محض 8دن قبل ہی داسن نے 48گیندوں پر 131رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی جس میں10چوکے اور 12چھکے شامل تھے۔ انہوں گزشتہ سال اگست میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا تھا تاہم وہ مذکورہ میچ میں 7رنز بنا سکے تھے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.