پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم چند گھنٹوں کی ’ مہمان ‘ رہ گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 13 جنوری 2016 19:13

پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم چند گھنٹوں کی ’ مہمان ‘ رہ گئی

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ‘ صوبائی‘ ضلعی‘ تحصیل اور سٹی تنظیمیں 15 جنوری کو تحلیل کردی جائینگی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں تمام عہدیداران سے کہہ دیا گیا ہے کہ وہ 15 جنوری تک اپنے کام کو جاری رکھیں جس کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونیوالے ہی امیدوار بنیں گے اس سلسلہ میں کارکنوں کو آگے لانے کیلئے تحریک انصاف نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :