اپنے منہ میاں مٹھو۔۔۔۔

بدھ 13 جنوری 2016 19:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کے زیر اہتمام پالیسی ڈائیلاگ برائے تعلیمی قانون سازی پر را?نڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی ،سول سوسائٹی کے ممبران ،ماہرین قانون اور میڈیا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سرکاریہ ہینڈ آ?ٹ کے مطابق کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے سٹیڈنگ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین انجینئر قمر ا لسلام راجہ نے کہاکہ قانون سازی میں سٹیڈنگ کمیٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اپوزیشن اراکین اسمبلی خرم جہا نگیر وٹو اورڈاکٹر مراد راس نے قمر السلام راجہ کی زیر قیادت سٹیڈنگ کمیٹی برائے تعلیم کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر مراد راس نے کہاکہ قمر السلام راجہ کمیٹی میں پیش کئے جانے والے ہر بل کو نہایت اہمیت دیتے ہیں ،تمام امور پر تفصیلی بحث کی جاتی ہے ا وراپوزیشن سمیت ہر ایک کی بات سنی جاتی ہے۔خرم جہانگیر وٹو نے کہاکہ قمر السلام راجہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔