شہربھرمیں انسدادِ پو لیو مہم آخری روز جاری رہی

بدھ 13 جنوری 2016 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم آخری روز جاری رہی اور پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیے 14جنوری اور15جنوری کو دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں جس میں رہ جا نے والے 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔