Live Updates

پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کومتبادل سیاسی قوت مان لیا، اقتدار کیلئے وفاداریاں نیلام کرنیوالے ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے،عنایت اﷲ اعوان

بدھ 13 جنوری 2016 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء حاجی عنایت اﷲ اعوان نے کہا کہ اوورسیزسمیت بیس کروڑ پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کومتبادل سیاسی قوت جبکہ کپتان عمران خان کووزیراعظم کیلئے موزوں امیدوار مان لیاہے ۔نااہل اورکمزورحکومت کوگرانے کیلئے ایک زورداردھکاکافی ہے ،ہمارے نڈراورغیورکارکنان اپنے کپتان کی کال پرتحریک نجات کے دوران راہ میں آنیوالی سرکاری رکاوٹوں کوریزہ ریزہ کردیں گے۔

پی ٹی آئی ایک پرامن سیاسی تحریک تبدیلی تک جاری رہے گی،حکمرانوں کے ہر ریاستی جبرکاجواب جمہوری انداز سے دیں گے ۔کوئی شہنشاہ '' مغل اعظم ''ہم سے آزادی،تبدیلی اورانصاف تک رسائی کاحق نہیں چھین سکتا۔وہ اپنے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

حاجی عنایت اﷲ اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست حکمرانوں کی طرح تجوریاں بھرنے کیلئے نہیں بلکہ عوام کوڈیلیورکرنے اوران کی خالی جھولیاں بھرنے کیلئے ہے۔

عمران خان اورجہانگیر خان ترین کی باہمی مشاورت اورسیاسی منصوبہ بندی سے پاکستان کی قومی سیاست کانقشہ بدل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہرمصیبت میں اپنے ہم وطنوں کابھرپورساتھ دیا ،جس طرح انہیں کینسر کیخلاف جنگ میں شوکت خانم ہسپتال کی صورت میں کامیابی ملی اس طرح وہ کرپشن کے سرطان کوبھی شکست دیں گے۔ اقتدار کیلئے وفاداریاں نیلام کرنیوالے سیاستدان ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے،عوام آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے باضمیر امیدواروں کوووٹ دے کربدعنوانی اورموروثی سیاست کی علامت بن کرابھرنے والی پارٹیوں کوقصہ پارینہ بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے انقلاب سے سیاسی قذاقوں کابدحواس اورپریشان ہونا فطری امرہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :