امن ،ترقی، تبدیلی اورخوشحالی کاراستہ تعلیم سے وابستہ ہے،دوررس تعلیمی اصلاحات کے بغیر طبقاتی تقسیم ختم اور جہالت دورنہیں ہوگی ،فوزیہ مبشر
بدھ 13 جنوری 2016 20:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنمابیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ امن،روشنی ،ترقی، تبدیلی اورخوشحالی کاراستہ تعلیم سے ہوکرجاتاہے۔تعلیم کوتجارت بنانے سے اس مقدس پیشے کا تقدس پامال ہوا ۔ تعلیم کے معیار اورطلبہ وطالبات کی اخلاقی تربیت پرہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔معاشرے میں تعلیم کے رجحان کوتقویت دینے کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کاکردارقابل قدر ہے۔
دوررس تعلیمی اصلاحات کے بغیرطبقاتی تقسیم ختم اورہمارے ملک سے جہالت دورنہیں ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی ایچ اے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بیگم فوزیہ مبشرنے مزید کہا کہ جس دن جہالت کا اندھیراپوری طرح چھٹ گیاا س روز پاکستان کاشمارقرض مانگنے نہیں بلکہ قرض دینے والے ملکوں میں ہوگا۔(جاری ہے)
ملک میں تعلیمی انقلاب کیلئے جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔
معاشی خودانحصاری اورخوداری کاخواب شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے ناخواندگی اور پسماندگی ختم کرناہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم کے سلسلہ میں ماضی کی حکومت نے محض خالی نعروں اوراشتہاروں پرانحصار کیا جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اورخادم پنجاب میاں شہبازشریف کی قیادت میں ان دنوں تعلیمی انقلاب کیلئے ٹھوس اوردوررس اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی علم اورعوام دوست قیادت کے سوا کسی حکمران نے شعبہ تعلیم اورٹیکنالوجی پرپوری طرغ فوکس نہیں کیا۔ اپوزیشن والے محض سیاسی رنجش اورحسد کی آڑ میں طلبہ وطالبات کے مستقبل سے نہ کھیلیں ،عوام کسی اقتدارپرست سیاستدان کو ا پنے بچوں کا مستقبل تاریک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ناخواندگی،پسماندگی ،بیروزگاری،مہنگائی اورتوانائی بحران سے نجات کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.