بگ بیش کا سنسنی خیز مقابلہ: آخری بال پر چھکے سے ایڈیلیڈ سٹرائیکر فتحیاب، سیمی فائنل میں نشست پکی کر لی
بدھ 13 جنوری 2016 20:57
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء)بگ بیش کے ایک سنسنی خیز میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکر نے ہوبارٹ ہوریکین کو آخری بال پر شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے اپنی نشست پکی کر لی۔ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں ہوریکین نے پہلے کھیل کر 143رنز بنائے۔ٹم پین نے 45رنز بنائے۔
(جاری ہے)
جواب میں سٹرائیکر کی اننگ نشیب و فراز کا شکار رہی اور آخری بال پر اسے جیت کیلئے 4رنز درکار تھے۔
اس موقع پر نئے بلے باز لہمن کریز پر تھے انہوں نے کوئی بال نہ کھیلی تھی اور ان کیلئے آخری بال پر چوکا لگانا بہت مشکل تھا لیکن انہوں نے اس بال پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ لیوڈ مین نے 57رنز بنائے۔عادل رشید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس طرح سٹرائیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے اور اس کا سیمی فائنل اس کے ہوم گراونڈ پر ہوگا۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.