ایران نے سمندری حدود کیخلاف ورزی کرنیوالے امریکی فوجیوں کو کو رہا کر دیا،امریکہ کا خیر مقدم

امریکی فوجیوں کورہاکرنے پرتہران کے مشکورہیں،امریکی فوجیوں کی رہائی ایران کی سفارتکاری کی بہترین مثال ہے،جان کیری

بدھ 13 جنوری 2016 21:38

ایران نے سمندری حدود کیخلاف ورزی کرنیوالے امریکی فوجیوں کو کو رہا کر ..

تہران/ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) ایران نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی اہلکاروں کو رہا کر دیا،10امریکی اہلکاروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا،امریکہ نے تہران کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجیوں کو رہا کرنے پر ایران کے شکرگزار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا ہے کہ امریکا بحریہ کے 10 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی پر پاسدران انقلاب کے بیان کو پڑھ کر سنایا گیا جس کے مطابق معافی مانگے جانے کے بعد عملے کو بین الاقوامی پانیوں میں چھوڑ دیا گیا ہے۔امریکی بحریہ کے ان اہلکاروں کو اس وقت حفاظتی حراست میں لیا گیا جب ان کی کشتیاں کویت اور بحرین کے درمیان سفر کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے امریکی محکمہ دفاع نے بتایا تھا کہ ایرانی حکام نے کویت اور بحرین کے درمیان ان کی دو کشتیوں کو قبضے میں لیتے ہوئے ان پر سوار بحریہ کے 10 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

بحریہ کے اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفون پررابطہ کیا اور ان سے نیول حکام کی گرفتاری کے معاملے پر بات چیت کی۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کورہاکرنے پرایران کے مشکورہیں،امریکی فوجیوں کی رہائی ایران کی سفارتکاری کی بہترین مثال ہے۔