وزیراعظم نے پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی 6رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 13 جنوری 2016 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی 6رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق پٹھان کوٹ واقعہ سے متعلق بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی میں خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے بریگیڈئیرنعمان سعید،ملٹری انٹیلی جنس کے لفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا،ڈائریکٹرایف آئی اے عثمان انور،ایڈیشنل ڈائریکٹرسی ٹی ڈی کے پی کے کی صلاح الدین ڈائریکٹرآئی بی عظیم ارشدمحکمہ انسداددہشتگردی پنجاب کے ایڈیشنل اؔٓئی جی رائے طاہرشامل ہیں ،کمیٹی کے کنونیئرایڈیشنل آئی جی پنجاب رائے طاہرہونگے ،کمیٹی واقع میں ملوث بعض افرادکی تحقیقات بھی کریگی