جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ حملے کے دوسرے ہی روز گرفتار کر لیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جنوری 2016 23:24

جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ حملے کے دوسرے ہی روز ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری 2016 ء) جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ حملے کے دوسرے ہی روز گرفتار کر لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سے ملکی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے معروف صحافی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا مسعود اظہر کو آج گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ مولانا مسعود کو پٹھان کوٹ حملے کے دوسرے ہی روز گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مولانا کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ درحقیقت انہیں راولپنڈی کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔